Categories: صحت

دماغ کو صحت مند رکھنے کا آسان راز

اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ٹی وی دیکھنے کی عادت چھوڑ کر کتاب پڑھنا شروع کریں۔

آسٹریلیا کی ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغی صحت کے لیے روزمرہ کے معمولات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں 60 سال سے زائد عمر کے تقریباً 400 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بیٹھ کر وقت گزارنے کے دوران کی جانے والی مختلف سرگرمیاں دماغی صحت پر کیا اثر ڈالتی ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسی سرگرمیاں جو دماغی یا سماجی طور پر متحرک کرتی ہیں، جیسے مطالعہ، موسیقی سننا، عبادت یا دوسروں سے بات کرنا، دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔

دوسری جانب، ٹی وی دیکھنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے جیسی سرگرمیاں دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ محققین کے مطابق، ان سرگرمیوں کی وجہ سے یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر ڈیمینشیا کے تقریباً 45 فیصد کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹھ کر وقت گزارنا ہر صورت نقصان دہ نہیں ہوتا، بلکہ اس کا اثر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ یہ وقت کس طرح گزارتے ہیں۔

مطالعہ، سماجی رابطے یا موسیقی جیسی سرگرمیاں دماغی افعال کو بہتر کرتی ہیں، جبکہ غیر متحرک اور غیر تخلیقی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ تحقیق مشہور سائنسی جرنل "Journals of Gerontology, Series A: Biological Sciences and Medical Sciences” میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورزش دماغی صحت کے لیے مفید ہے اور ڈیمینشیا سے بچاتی ہے۔ لیکن اب یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ بیٹھ کر وقت گزارنے کی عادتیں بھی دماغی صحت پر مثبت یا منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

News Tv

Recent Posts

378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا

378 ارب روپے کے ٹیکس چوری ،حکومت کی حکمت عملی تیار، آج اہم بل پیش ہو گا اسلام آباد (مہتاب…

2 گھنٹے ago

اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم

اندھے پن کا باعث بننے والی بیماریوں کی ابتدائی تشخص کیلئے انقلابی قدم سڈنی:آسٹریلوی ماہرین نے گوگل اور مختلف یونیورسٹیوں سمیت…

2 گھنٹے ago

ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے…

2 گھنٹے ago

بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ

بجلی کی قیمت 12 روپے تک کم کرنے کیلئے حکومت کااہم فیصلہ اسلام آباد:حکومت نے نجی آئی پی پیز، سرکاری…

2 گھنٹے ago

کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر…

13 گھنٹے ago

شادی شخصیت کو کیسے بدلتی ہے؟ ماہرین کی تحقیق

شادی شخصیت کو کیسے بدلتی ہے؟ ماہرین کی تحقیق اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد انسان کی…

14 گھنٹے ago