بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے مسافروں کی ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی شرط ختم کردی ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایئرلائنز کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ آفیسر اور معاون کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لانج میں ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد جب بین الاقوامی سفر شروع ہوا تو اس وقت حکومت کی جانب سے شہریوں کیلئیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب حکومت نے اسکی شرط ختم کردی ہے۔ اور اس حکم نامے کا فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…