صوبائی دارالحکومت میں سموگ کے سائے چھٹنے لگے ہیں۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں 6 نمبر پر آگیا ہے۔ آج شہر میں سموگ کی اوسط شرح 194ریکارڈ کی گئی۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 392، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 395 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا لنڈا بازار کی رونک بحال ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب شہر میں دھند کا راج ہے۔ رات گئے چھانے والی دھند دن نکلنے تک چھائی رہتی ہے جبکہ موٹر وے کو بھی کئی مقامات پر دھند کی وجہ سے بند رکھا جاتا ہے اور 12 بجے کے بعد دھند کم ہونے پر گاڑیوں کو سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔
لاہور کے علاوہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چند روز میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ خشک سردی کی وجہ سے شہری نزلہ، زکام میں مبتلا ہو رہے ہیں۔