چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے، جسے لوگ 5000 سال سے استعمال کر رہے ہیں۔ پانی کے بعد یہ دوسرا مقبول ترین مشروب ہے۔ خاص طور پر کالی چائے صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔
کالی چائے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس میں موجود "تھیفلیونز” خون میں کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ "فلیوونائڈز” دل کی بیماری کے خطرے کو 8 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔
فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون پہنچانے والی نالیوں میں رکاوٹ آتی ہے۔ کالی چائے پینے سے فالج کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
کالی چائے میں کیفین کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے، جو چائے کو دیگر اقسام سے منفرد بناتی ہے۔ اس میں ایک امینو ایسڈ "ایل-تھیانین” بھی ہوتا ہے جو ذہنی ہوشیاری اور توجہ بڑھانے میں مددگار ہے۔
بغیر چینی کے کالی چائے پینے سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہو سکتی ہے اور شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کالی چائے میں موجود "پولیفینول” بعض اقسام کے کینسر سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
کالی چائے صحت کے لیے ایک آسان اور فائدہ مند انتخاب ہے، جسے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنا کر آپ اپنی صحت بہتر بنا سکتے ہیں۔