خواتین کے لیے وقفے وقفے سے ورزش دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتی ہے
لندن:ماہرین کا کہنا ہے کہ کم مقدار میں ورزش خواتین میں ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر اور فالج کے خطرات 45 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔
مطالعے میں محققین نے ’وقفے وقفے سے جسمانی سرگرمیوں (بشمول سیڑھیا چڑھنا اور شاپنگ کا سامان اٹھانا) کے طرزِ زندگی‘ کے قلبی صحت پر پڑنے والے اثرات کا معائنہ کیا۔
روزانہ ڈیڑھ منٹ سے چار منٹ تک قلیل مدت کی یہ سرگرمیاں اپنے اندر قلبی مسائل کے خطرات کم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں بالخصوص ایسی خواتین کے مفید ہوسکتی ہیں جو ورزش نہیں کر سکتی یا کرنا نہیں چاہتیں۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق مین 81 ہزار 52 ادھیڑ عمر افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا، ان افراد نے 2013 سے 2015 تک سات دن کے لیے سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والا ٹریکر پہنا تھا۔
مطالعے میں 22368 افراد ایسے پائے گئے جو مستقل بنیادوں ورزن نہیں کرتے تھے یا پھر ہفتے میں ایک بار واک پر جاتے تھے۔
بعد ازاں ان 22 ہزار افراد کی قلبی صحت کو نومبر 2022 کے آخر تک دیکھا گیا اور اس کے ساتھ محققین نے اسپتال میں داخلوں یا ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور ہارٹ فیلیئر سے ہونے والی اموات کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔
مستقل بنیادوں ورزش نہ کرنے والوں یا پھر ہفتے میں ایک بار واک پر جانے والوں میں 13 ہزار 18 خواتین اور 9 ہزار 350 مرد تھے۔