فضائی آلودگی سے انسانی صحت متاثر ہونے لگی، گزشتہ 6 روز میں لاہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ جناح ہسپتال میں 2 ہزار 300، میو ہسپتال میں 2 ہزار 100اور گنگارام ہسپتال میں 1 ہزار 800 سے زائد مریض آئے سموگ سے متاثرہ سینکڑوں مریضوں نے سروسز اور جنرل ہسپتال کا بھی رخ کیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ مریض بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں، سانس لینے میں دشواری کے مریض گھروں سے باہر نہ جائیں، پھیپھڑوں اور دمہ کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ سموگ سے آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت والے افراد اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔
دوسری جانب نگران پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہر لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے بادلوں کی سیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں لاہور میں مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…