Categories: صحت

صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے نجات نہ مل سکی

صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پرہے۔ شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 308 ریکارڈ کیا گیا ہے، مال روڈ کا اے کیو آئی308 اور عامر ٹاؤن میں 356 رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا درجہ حرارت آج کم سے کم 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ 2 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ جناح ہسپتال میں900 ،میو ہسپتال 850 جبکہ گنگارام میں700 مریض رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ متعدد مریضوں نے سروسزاور جنرل ہسپتال کا بھی رخ کیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں سموگی وہیکل کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں رواں سال دھواں دینے والی4 لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان کئے، 10 اکتوبر سے شروع ہونے سموگ کمپین کی تحت ٹریفک پولیس نے آج تک 2 لاکھ سے زائد چلان کئے۔  دھواں دینے والی 80 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند کروایا گیا، دھواں دینے والی 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ معطل کیے ۔جبکہ 200 سے زائد گاڑیوں کےخلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago