لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے جس کے بعد ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دل کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے اشوب چشم اور انکھوں کے انفیکشن کے لیے عینک کا استعمال کریں۔ بچے اور نوجوان ماسک کا استعمال کریں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تین سے چار بارشوں کے بعد سموک کا خاتمہ ہوگا۔ سموگ کے باعث سکولوں میں زیرتعلیم طلباء آنکھوں میں سوزش اور گلے میں خراش جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ والدین نے عدالتی احکامات کے مطابق فوری ہفتہ کی چھٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سکولوں میں سموگ کے باعث بچوں کو پہلے ہی ماسک پہن کر آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن ہدایات کے باوجود سکولوں میں صرف 20 فیصد طلباء ہی ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تاحال عدالت کی جانب سے چھٹی دینے کے حوالے سے تحریری طور پر ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تحریری ہدایات موصول ہونے پر ہی سکولوں میں چھٹی دینے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…