لاہور میں میں سموگ کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہوسکا۔ بارش کے باوجود لاہور کی فضا تاحال انتہائی مضر صحت قرار دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور 381 پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پہلی نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہے جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 430 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پشاور 179، راولپنڈی 171، اسلام آباد 159 اور ہری پور میں 154 انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 486، گلبرگ میں 469، مال روڈ 449 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور ڈی ایچ اے میں 379،شملہ پہاڑی 384،لاہور کینال روڈ پر 354 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں درجہ حرات زیادہ سے زیادہ 26 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
نگران صوبائی حکومت کے سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے کیے گئے انتظامات سے بھی سموگ کی صورتحال میں کوئی بہترین نہیں آئی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بدستور سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ بھٹیاں اور فیکٹریاں بھی فضا کو آلودہ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور کی فضا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک بن گئی ہے۔