وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کے رش کے باعث لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔ایمرجنسی وٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اوربیڈز کی تعداد250ہوگی۔
جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کاہسپتال ہوگا۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصو بے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…