Categories: صحت

خاموش وباء کا خطرہ، سائنسدانوں کی وارننگ

خاموش وباء کا خطرہ، سائنسدانوں کی وارننگ

مانچسٹر: سائنس دانوں نے عالمی صحت کے حوالے سے ایک اہم تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنگل انفیکشنز میں خطرناک حد تک تبدیلیاں آ رہی ہیں، جنہیں اگر بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ مستقبل میں ایک "خاموش وباء” بن سکتے ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مالیکیولر بائیولوجسٹ پروفیسر نورمن وین ریجن نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو فنگل انفیکشنز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صلاحیتوں پر سنجیدہ توجہ دینی ہوگی۔

پروفیسر نورمن وین ریجن اور ان کی بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے حکومتوں، تحقیقی اداروں اور دوا ساز کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو نظرانداز نہ کریں اور اس پر فوری توجہ مرکوز کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ فنگل پیتھوجنز (بیماری پیدا کرنے والے جراثیم) نے اینٹی فنگل ادویات کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے کئی انفیکشنز مزید مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ مسئلہ اس لیے بھی پیچیدہ ہے کہ عالمی صحت کے ایجنڈے میں فنگل انفیکشنز کو بیکٹیریل انفیکشنز کے مقابلے میں کم ترجیح دی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق، اینٹی مائیکروبائل ریزسٹنس (دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت) کو عام طور پر بیکٹیریا تک محدود سمجھا جاتا ہے جبکہ فنگل انفیکشنز کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل قریب میں یہ انفیکشنز بڑے پیمانے پر صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

نورمن وین ریجن کا کہنا ہے کہ اینٹی فنگل مزاحمت کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو مستقبل میں ہم کئی ادویات کے خلاف مزاحم فنگل انفیکشنز کا سامنا کر سکتے ہیں، جو عالمی سطح پر وباء کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

سائنس الرٹ کے مطابق، حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں فنگل انفیکشنز سے متعلق آگاہی کم ہے اور اس مسئلے کو گلوبل ہیلتھ کے ایجنڈے میں شامل کرنا ضروری ہے۔ محققین نے اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر فنگل انفیکشنز پر قابو پانے کے لیے تحقیق اور علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مستقبل کی ممکنہ خاموش وباء سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago