سائنسدانوں کی دہائیوں کی محنت رنگ لے آئی، نیا بلڈ گروپ دریافت
لندن: برطانوی ادارے این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے MAL نامی ایک نیا بلڈ گروپ دریافت کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت AnWj نامی اینٹیجن سے جُڑے 50 سال پرانے معمہ کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے جو پہلی بار 1972 میں دریافت ہوا تھا۔
سینئر سائنسدان لوئیس ٹیلی ریسرچ ٹیم کی قیادت کی،AnWj اینٹیجن سے محروم مریضوں کی تشخیص کے لیے ان کی سربراہی میں ایک نیا جینیاتی ٹیسٹ تیار کیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے نایاب MAL بلڈ گروپ کے مریضوں کی اب پہلے سے بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی اور ہم آہنگ خون کے عطیہ دہندگان کی تلاش میں آسانی ہوگی۔
لوئیس، جنہوں نے اس تحقیق پر 20 سال کام کیا، نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ٹیسٹ سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ مزید یہ کہ MAL گروپ تمام بلڈ گروپ سسٹم میں 47واں نیا گروپ شمار ہوتا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…