ناشتے کے بغیر دن کا آغاز؟ جانیں کیوں یہ عادت خطرناک ہو سکتی ہے
اسلام آباد: ماہرین کے مطابق ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے اور اسے چھوڑنا صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ صبح اٹھنے کے ایک گھنٹے کے اندر ناشتہ کرنا ضروری ہے کیونکہ رات بھر خالی پیٹ رہنے کے بعد جسم کو توانائی فراہم کرنے کا یہ پہلا ذریعہ ہوتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے سے نہ صرف جسمانی توانائی کم ہوتی ہے بلکہ موٹاپے، دل کے امراض اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
ناشتہ کرنے والے افراد کی خوراک میں پروٹین، فائبر، کیلشیم، وٹامن اے اور سی، رائبو فلاوین، زنک، اور آئرن جیسے غذائی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ اجزا جسم کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے اور روزمرہ کے کاموں میں توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔۔ ماہر غذائیت ڈاکٹر شگفتہ فیروز کے مطابق، اچھی غذا کھانے کا آغاز دن کے آغاز سے ہونا چاہیے، کیونکہ یہ صحت کو برقرار رکھتا ہے اور مجموعی طور پر خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
وہ لوگ جو ناشتہ نہیں کرتے، انہیں موٹاپے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کیونکہ دن بھر بھوک زیادہ لگتی ہے اور غیر صحت مند کھانے کی جانب رجحان بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم کو درکار اہم غذائی اجزا حاصل نہیں ہو پاتے جس سے توانائی کی کمی محسوس ہوتی ہے اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ناشتہ چھوڑنا ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
ناشتہ چھوڑنے سے جسم میں گلوکوز کی سطح کم ہو جاتی ہے جو کہ توانائی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ صبح کا ناشتہ جسم کو گلوکوز فراہم کرتا ہے جو دن بھر کی توانائی اور چاق چوبند رہنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ناشتے میں شامل پروٹین اور فائبر جیسے اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور ذہنی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
اگر کسی وجہ سے ناشتہ نہیں کر پاتے تو ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ دوپہر یا شام کے کھانے میں ایسی غذائیں شامل کریں جو ناشتے کی کمی کو پورا کر سکیں۔ تاہم، اس کا مطلب یہ نہیں کہ زیادہ کھائیں بلکہ غذائیت سے بھرپور کھانے کو ترجیح دیں۔
ماہرین کے مطابق، ناشتے کی عادت اپنانے سے وزن کو کنٹرول میں رکھنے، توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے، اور مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے برعکس، ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی و ذہنی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور طویل مدتی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…