بارشوں میں سبزیوں اور سلاد کا استعمال خطرناک

بارشوں میں سبزیوں اور سلاد کا استعمال خطرناک

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور ڈائیریا جیسے امراض کے پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ جسم میں درد، بخار اور دیگر عام بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بارشوں کے بعد مناسب صفائی نہ ہونے کی صورت میں بدبو اور تعفن بھی صحت کے مسائل کو جنم دے رہا ہے۔

بارشوں کے موسم میں عام افراد کو نزلہ، زکام، بخار، اور سر درد کی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ بچے خاص طور پر الٹی، موشن، بخار اور اسہال جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ بارشوں کے ختم ہونے کے بعد یہ مسائل کم ہو جاتے ہیں، لیکن چند حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

بارش کے بعد گھر کے ارد گرد پانی جمع ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ گھر کے ارد گرد گندگی اور باہر سے آنے والے افراد کے جوتوں کے ذریعے وائرس گھر میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے گھر اور ارد گرد کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ دروازے پر فٹ ویئر رکھنے سے بھی وائرس کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے کہ وہ داخل نہیں ہو سکتا

بارشوں کے موسم میں ہری سبزیوں اور سلاد کو کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ان میں وائرس اور گندگی شامل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے بجائے پکائی ہوئی سبزیاں اور محفوظ پھلوں کا استعمال بہتر رہتا ہے۔

نزلہ، زکام، اور بخار کی صورت میں سادہ یا نیم گرم پانی میں نمک شامل کرکے پینا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، سیب کا سرکہ بھی صحت کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے لیے چائے، کافی، اور نیم کے پتوں کا استعمال کریں۔ تازہ پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کرنا بھی مفید ہے۔

بارشوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سب سے بہتر ہے۔ باہر کی غذاؤں سے پرہیز کریں اور زیادہ کیچڑ اور گندگی سے بچنے کے لیے گھر میں رہنے کو ترجیح دیں۔ بچوں کو بارش اور گندگی سے دور رکھیں

web

Recent Posts

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل…

5 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے…

6 گھنٹے ago

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ…

6 گھنٹے ago

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی لاہور: دنیا کے مشہور قوال نصرت فتح علی خان…

7 گھنٹے ago

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی نئی دہلی: بنگلادیش کے تجربہ کار…

8 گھنٹے ago

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم…

8 گھنٹے ago