15 منٹ کی ورزش کیسے زندگی بدل سکتی ہے؟ آسان نسخہ
دن بھر میں محض 15 منٹ نکال کر آپ اپنی صحت کو نمایاں حد تک بہتر بنا سکتے ہیں، یہ بات ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ اس تحقیق میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی 73 کمپنیوں میں کام کرنے والے 11 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق، کام کے دوران 15 منٹ تک چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنے یا کھڑے ہوکر بات کرنے جیسی معمولی جسمانی سرگرمیاں بھی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کو "15 منٹ چیلنج” پروگرام میں شامل کیا گیا تھا، جس میں 95 فیصد افراد نے اپنی روزمرہ کی مصروفیات میں جسمانی سرگرمیوں کو شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ان افراد میں سے 59 فیصد نے 15 منٹ سے زیادہ وقت تک جسمانی سرگرمیاں کیں، جس کے نتیجے میں ان کی جسمانی فٹنس میں 14 فیصد بہتری آئی، جسمانی توانائی میں 12 فیصد اضافہ ہوا، نیند کے معیار میں 8 فیصد بہتری آئی، اور مجموعی صحت اور مزاج پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی 18 سے 64 سال کے افراد کو ہفتے میں کم از کم 150 سے 300 منٹ تک معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کا مشورہ دیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں، جیسے چہل قدمی، نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہیں بلکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں۔ یہ سرگرمیاں دل کی بیماریوں، ذیابیطس ٹائپ 2 اور کینسر جیسے دائمی امراض کا خطرہ کم کرتی ہیں، اور ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی مسائل سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لیے جسمانی طور پر متحرک رہنا نہ صرف آسان ہے بلکہ ان کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات بھی مرتب کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل ہیلتھ کیئر میں شائع ہوئے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…