چرس کا استعمال، کینسر کا خطرہ؟ نئی تحقیق نے چونکا دیا
کیلیفورنیا کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چرس کا استعمال کرنے والے افراد سر اور گردن کے کینسر کے خطرے کو تین گنا بڑھا دیتے ہیں۔ یہ تحقیق اس موضوع پر اب تک کا سب سے جامع مطالعہ ہے، جس میں 20 سال کے دوران 40 بالغ افراد کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا۔
اس تحقیق کی قیادت یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے ڈاکٹر جوزف کیلیفانو نے کی، جبکہ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (USC) کے پروفیسر ڈاکٹر نیلز کاٹ نے تعاون فراہم کیا۔ مطالعے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چرس کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ہی سر اور گردن کے کینسر کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ ماہرین نے اس تحقیق کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے جو چرس کے استعمال اور صحت پر اس کے ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کر سکتا ہے۔