Categories: صحت

یہ فائدہ آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے پر مجبور کر دے گا

لمبی اور خوشگوار زندگی ہر انسان کا خواب ہوتی ہےلیکن اس کے لئے انسان کو اپنے کھانے پینے کی عادات بدلنی پڑتی ہیں۔ ایک تحقیق کےمطابق اگر آپ لمبی زندگی چاہتے ہیں تو سگریٹ نوشی جلداز جلد ترک کر دیں۔ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بہت سے فوائد ہیں لیکن ایک تحقیق کے دوران ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے یقینا اس کے بعد شہری سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بارے میں ایک بار ضرور سوچیں گے

ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی عمر میں تمباکو نوشی ترک کرنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، اور یہ اضافہ نوجوان افراد میں سب سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

محققین نے تمباکو نوشی کے نقصان دہ اثرات اور 35 سے 75 سال کی عمر کے افراد پر اس کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے شرکا کی زندگی کے مختلف مراحل کا چارٹ بنایا اور انہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ایک وہ جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی، دوسرا وہ جو تمباکو نوشی کر رہے تھے، اور تیسرا وہ افراد جو مختلف عمروں میں تمباکو نوشی چھوڑ چکے تھے۔

تحقیق میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ضائع ہونے والے سالوں اور تمباکو نوشی چھوڑنے سے عمر میں ہونے والے اضافی سالوں کا تخمینہ لگایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 35، 45، 55، 65، اور 75 سال کی عمر میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد نے اپنی متوقع زندگی کے بالترتیب 9.1، 8.3، 7.3، 5.9، اور 4.4 سال کھوئے۔ جنہوں نے تمباکوشی نہیں کی ان کی عمر میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسی طرح، 35، 45، 55، 65، اور 75 سال کی عمر میں تمباکو نوشی چھوڑنے والے افراد نے تمباکو نوشی جاری رکھنے والوں کے مقابلے میں اپنی عمروں میں بالترتیب 8.0، 5.6، 3.4، 1.7، اور 0.7 سال کا متوقع اضافہ دیکھا۔

تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کسی بھی عمر میں تمباکو نوشی ترک کرنا زندگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے، خاص طور پر اگر یہ فیصلہ جوانی میں کیا جائے۔

web

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

11 گھنٹے ago