Categories: صحت

چہرے کے درجہ حرارت سے دائمی بیماریوں کی شناخت: نئی تحقیق

چہرے کے درجہ حرارت سے دائمی بیماریوں کی شناخت: نئی تحقیق

بیجنگ (نیوز رپورٹ): ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہرے کے مختلف حصوں کا درجہ حرارت متعدد دائمی بیماریوں سے تعلق رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن مصنوعی ذہانت سے چلنے والے تھرمل کیمرا کی مدد سے ڈاکٹر سادہ طریقے سے انسانوں میں بیماریوں کی جلد تشخیص کرسکیں گے۔ بیجنگ یونیورسٹی کے محقق جنگ ڈونگ جیکی ہان نے ایک نیوز ریلیز میں کہاعمر کا بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے، لیکن اس آلے میں یہ صلاحیت ہے کہ صحت مندی کے ساتھ عمر کے بڑھنے کو فروغ دے اور لوگوں کو بیماری سے پاک زندگی گزارنے میں مدد دے۔

محققین نے لوگوں سے حاصل شدہ ڈیٹا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام میں پراسیس کیا جس نے چہرے کے ان اہم حصوں کی شناخت کی جہاں درجہ حرارت عمر اور صحت سے واضح تھا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذیابیطس اور فیٹی لیور جیسی بیماریاں آنکھ کے حصے میں صحت مند لوگوں کے مقابلے میں زیادہ درجہ حرارت کا سبب بنتی ہیں۔

یہ نتائج مستقبل میں بیماریوں کی جلد تشخیص اور علاج کے نئے راستے کھول سکتے ہیں، جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago