40سال کی عمر میں کھائی گئی خوراک کے حیران کن فوائد
بوسٹن: ہماری خوراک نہ صرف ہماری روز مرہ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ آنے والے سالوں پر بھی گہرے اثرات ڈالتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 40 سال کی عمر میں کھائی جانے والی صحت مند غذا 70 سال کی عمر میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
امیریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کا سالانہ اجلاس شیکاگو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے 40 سال کی عمر کے بعد سے صحت مند غذا کا تسلسل برقرار رکھا ان کی جسمانی اور ذہنی کارکردگی ان لوگوں کے مقابلے میں بہتر تھی جنہوں نے اچھی خوراک کا انتخاب نہیں کیا۔
تحقیق کی سربراہ، این جولی ٹیسیئر کا کہنا تھا کہ دائمی امراض سے حفاظت میں غذا کا کردار انتہائی ہے۔ پھلوں، سبزیوں، سالم اناج، نشاستہ چکنائی، میوے، پھلیاں اور کم چکنائی والی ڈیری کے زیادہ استعمال سے صحت مند عمر بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے برعکس، ٹرانس فیٹ، سوڈیم اور پروسیسڈ گوشت کا زیادہ استعمال صحت مند عمر بڑھنے کے امکانات کردیتا ہے۔
محققین نے 1986 سے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے آغاز میں شریک افراد کی عمر کم از کم 39 سال تھی اور وہ دائمی امراض سے متاثر نہیں تھے۔ تحقیق کے دوران ہر چار سال بعد ان افراد سے ان کی غذا کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔تحقیق کے دوران ہارورڈز نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شریک 1 لاکھ سے زائد افراد کے 30 سال کے ڈیٹا کا مکمل جائزہ لیا گیا۔