42 دن میں 25 کلوگرام وزن کم کرنے والے ڈاکٹر کی حیرت انگیز کہانی

وزن کم کرنا اکثر افراد کے لیے ایک مشکل چیلنج ہوتا ہے، لیکن چین سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ڈاکٹر وو تیان گن نے صرف 42 دنوں میں 25 کلوگرام وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا۔ وو تیان گن، جو ووہان کے ایک اسپتال میں سرجن کے طور پر کام کرتے ہیں، 2023 میں جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کا شکار ہوئے۔ غیر متوازن خوراک اور بے ترتیب معمولات کی وجہ سے ان کا وزن 97.5 کلوگرام تک جا پہنچا، جس نے ان کی صحت کو متاثر کرنا شروع کر دیا۔

اپنی بگڑتی ہوئی صحت دیکھ کر انہوں نے خود کو فٹ اور صحت مند بنانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا: "اگر میں اپنی صحت کا خیال خود نہیں رکھوں گا، تو دوسرا کون رکھے گا؟” اس کے بعد انہوں نے روزانہ 2 گھنٹے ورزش, کم از کم 6 گھنٹے نیند, صبح 5:30 بجے بیدار ہونا, کام سے پہلے اور بعد میں ایک ایک گھنٹہ ایروبک ورزش کا منصوبہ بنایا بعد ازاں، انہوں نے ورزش کا دورانیہ 4 گھنٹے تک بڑھا دیا تاکہ باڈی بلڈنگ مقابلے میں حصہ لے سکیں، جس میں وہ کامیابی سے جیت بھی گئے۔

ڈاکٹر وو تیان گن نہ صرف موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ 100 دیگر افراد کو بھی وزن کم کرنے میں مدد دی۔ ان کے مطابق "صحتمند طرز زندگی جیسے مناسب نیند، متوازن غذا، ورزش اور ذہنی سکون سے وزن کم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

10 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

10 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

10 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

11 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

1 دن ago