مردوں اور خواتین کے قد اور وزن میں بڑا فرق: سائنسدانوں کی دلچسپ تحقیق
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلی صدی میں مردوں اور خواتین کے قد اور وزن میں اضافہ ہوا، لیکن یہ اضافہ مردوں میں زیادہ واضح ہے۔ یہ فرق اچھی صحت اور بہتر غذا کے باعث ہوا ہے۔
تحقیق جرنل بائیولوجی لیٹرز میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ مردوں کے قد میں خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ تحقیق اٹلی، امریکا اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے کی، جنہوں نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے 2003 کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ اس ڈیٹا میں 69 ممالک کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے قد اور وزن کی معلومات شامل تھیں۔ اس کا موازنہ اقوام متحدہ کے ہیومین ڈویلپمنٹ انڈیکس (HDI) کے ڈیٹا سے کیا گیا، جو انسانوں کے جسمانی پیمائش سے متعلق ہے۔
تحقیق کے مطابق مالی عدم مساوات بھی قد اور وزن پر اثر ڈالتی ہے:
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ شریک حیات کے انتخاب کی ترجیحات ہو سکتی ہیں۔ ماضی میں لمبے اور مضبوط مردوں کو زیادہ طاقتور سمجھا جاتا تھا، اس لیے وہ شریک حیات کے انتخاب میں دوسروں پر برتری حاصل کر لیتے تھے۔
یہ رجحان آج بھی موجود ہے، کیونکہ خواتین لمبے مردوں کو پسند کرتی ہیں، جبکہ مردوں کے لیے خواتین کا قد اتنا اہم نہیں ہوتا۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ تناؤ یا دباؤ والے ماحول میں مردوں کی صحت پر زیادہ منفی اثر پڑتا ہے، اور ان کے جسمانی حجم میں کمی آتی ہے، جبکہ خواتین اتنا متاثر نہیں ہوتیں۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق انسانوں کے قد اور وزن میں تبدیلی کے عوامل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
یونیورسٹیاں بحران کا شکار، احتجاج ختم کریں ورنہ کارروائی ہوگی:وزیراعلیٰ سندھ کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا…
پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت پر توجہ نہیں دی، جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ کے…
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو فیڈرل جج نے غیر آئینی قرار دے کر معطل کر دیا واشنگٹن:امریکی فیڈرل جج…
پی ٹی آئی والے سیاسی بات چیت نہیں کریں گے: رانا ثنااللہ اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے…
ڈپریشن کیوں ہوتا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد اکثر…
موٹرسائیکل سواروں اور پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک…