گلے کی خراش سے نجات کے آسان اور مؤثر طریقے
سردیوں کے موسم میں گلے کی خراش اور سوزش ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔ یہ عارضہ انتہائی تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور متاثرہ افراد کے لیے کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے، بلکہ بعض لوگوں کے لیے تو بات کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
خوش قسمتی سے، کچھ گھریلو طریقے ہیں جو اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین نے بھی ان طریقوں کو گلے کی خراش کی شدت میں کمی لانے کے لیے مؤثر قرار دیا ہے۔ البتہ، انہیں فوری علاج سمجھنا درست نہیں ہے، البتہ یہ تکلیف میں کمی ضرور لاتے ہیں۔ اگر گلے کی خراش زیادہ دیر تک برقرار رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
تو آئیے ان طریقوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو گلے کی خراش سے نجات میں مددگار ہو سکتے ہیں:
شہد کا استعمال
شہد ایک قدرتی ورم کش ہے جو کئی ممالک، خاص طور پر کروشیا میں، دیسی علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ گلے میں خراش عموماً سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے، جب جسم کسی انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لیے ورم پیدا کرتا ہے۔ اس لئے شہد کی مدد سے گلے کی خراش میں کمی آسکتی ہے۔
چائے بھی مددگار
سبز چائے، لیمن ٹی، اور ہلدی والی چائے پینے سے گلے کی خراش میں بہتری آسکتی ہے۔ اگر آپ چائے میں شہد ملائیں تو اس کا اثر مزید بہتر ہو جاتا ہے۔ عمومی چائے کی حرارت بھی گلے کی خراش کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
ٹھنڈی اشیاء
کچھ لوگوں کو گرم چیزوں کی بجائے ٹھنڈی اشیاء جیسے آئس کریم سے گلے کی خراش میں آرام ملتا ہے۔ تاہم، اگر آئس کریم کھانے کے بعد حالت بگڑ جائے تو یہ طریقہ دوبارہ نہ آزمائیں۔
نمکین پانی سے غرارے
نمک ملے پانی سے غرارے کرنا بھی ایک مؤثر طریقہ ہے۔ طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک کپ گرم پانی میں نمک اور بیکنگ سوڈا ملا کر دن میں 3 سے 4 بار غرارے کریں، جس سے گلے کی خراش میں کمی آ سکتی ہے۔
پودینہ
پودینہ بھی ایک ورم کش جڑی بوٹی ہے جو گلے کی خراش میں افاقہ لا سکتی ہے۔ اسے غذا میں شامل کریں یا پودینے کی چائے بنا کر پی لیں۔
لہسن
لہسن میں موجود اینٹی بائیوٹیک خصوصیات مختلف بیماریوں کے خلاف مؤثر ہوتی ہیں۔ گلے کی خراش کے علاج کے لیے 15 منٹ تک لہسن کو چبائیں یا اس کا ٹکڑا چوسیں، پھر اسے باہر پھینک دیں۔ اگر خام لہسن کھانا مشکل لگے تو اس میں شہد ملائیں۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع معلومات پر مبنی ہے، لہذا قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی رابطہ کریں۔
حکومت کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کا فیصلہ اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کرنسیز اور…
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا اور سستا ترین فون کون سا ہے؟ موبائل…
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی 5 درجہ ترقی، سعود شکیل کی تنزلی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی…
نیٹ فلکس کی پانچ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست جاری نیٹ فلکس، جو عالمی اسٹریمنگ صنعت…
یہ خوبصورت چھوٹا روبوٹ آپ کی چائے یا کھانے کو ٹھنڈا کرنے میں مددگار کیا آپ نے کبھی غور کیا…
بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سمیت 96 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کردیے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے…