نیند کی دوائیوں کا زیادہ استعمال کس ذہنی بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟
ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی عام دوائیں ڈیمینشیا یعنی ذہنی کمزوری سے جڑی ہوسکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے پایا ہے کہ جو لوگ اکثر نیند کی ادویات لیتے ہیں، انہیں ڈیمینشیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ نیند کی دواؤں کی قسم اور ان کا استعمال، خطرے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مختلف نسلوں کے لوگوں کے درمیان خطرات اور بیماری کی شدت میں بھی فرق پایا گیا۔
محققین نے ایسے تقریباً 3,000 بالغوں کا ڈیٹا جمع کیا جن کو مطالعے کے شروع میں ڈیمینشیا نہیں تھا۔
سفید فام شرکاء میں جو لوگ زیادہ نیند کی دوائیں لیتے تھے، ان میں ڈیمینشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھا جو کبھار ہی نیند کی دوائیں لیتے تھے۔
جبکہ سیاہ فام شرکاء میں نیند کی دوائیوں کے بڑھتے استعمال نے ڈیمینشیا کے خطرے میں کوئی خاص اضافہ نہیں کیا۔