ڈینگی کے وار پورے ملک میں جاری ہیں۔ ملک بھر سے ڈینگی کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل دس مریض زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نئے سال کے پہلے تین روز کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے کل تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک رپورٹ ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔یاد رہے گذشتہ روز سیکرٹری صحت نے کہا تھا کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
جبکہ دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں اور بہت ساری دوسری وجوہات کی بنیاد ملک بھر میں کئی امراض کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ بہت سارے امراض جان لیوا بھی ثابت ہوئے۔ اسی کے پیش نظر صوبہ سندھ میں مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شماری جاری کر دیئے گئے تھے۔ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبےمیں سال 2023 میں ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔