ایک نئی اور دلچسپ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ورزش کرتے ہیں یا متحرک رہتے ہیں، وہ عارضہ قلب، ذیابیطس، سانس کی مشکلات، جوڑوں کے درد، اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، امریکی ماہرین نے 2017 سے 2022 تک ہزاروں افراد کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ ورزش کرنے یا متحرک رہنے کے کیا فوائد ہیں۔
ماہرین نے امریکہ اور دیگر ممالک کے 7 ہزار افراد سے آن لائن سوالات کیے کہ وہ ہفتے میں کتنے منٹ ورزش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ اگر وہ باقاعدہ ورزش نہیں کرتے تو وہ ہفتے میں کتنے منٹ چلتے ہیں یا جسمانی طور پر کتنی دیر تک متحرک رہتے ہیں۔
ماہرین نے بعد میں 33 ہزار ایسے مریضوں کا ریکارڈ بھی دیکھا جو نہ تو ورزش کرتے تھے اور نہ ہی متحرک رہتے تھے۔
انہوں نے متحرک افراد اور ورزش کرنے والوں کی صحت کا موازنہ ان لوگوں سے کیا جو ورزش نہیں کرتے تھے۔
یہ پتہ چلا کہ جو لوگ ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش کرتے ہیں، وہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں اور بڑی بیماریوں سے لمبے عرصے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر لوگ ہفتے میں 150 منٹ (یعنی روزانہ 20 منٹ) ورزش کریں تو ان میں عارضہ قلب، ذیابیطس، جوڑوں کے درد، فالج، اور کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ریسرچ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جو لوگ ورزش کرنے کے بجائے پیدل چلتے ہیں یا دیگر جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں، وہ بھی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، مگر ان کی حفاظت کی سطح ورزش کرنے والوں سے کم ہوتی ہے۔
آخر میں ماہرین نے یہ کہا کہ ورزش کرنا سب سے بہترین طریقہ ہے جب کہ جسمانی طور پر متحرک رہنا دوسرا موزوں طریقہ ہے۔ ورزش نہ کرنا اور جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا بیماریوں کا بڑا سبب ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثر صحت کے ماہرین لوگوں کو متحرک رہنے کی نصیحت نہیں کرتے۔
جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے وزیراعظم اور اپنی جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔…
ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ آج کل روبوٹس کی تخلیق پر بڑی توجہ…
کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟ چین میں ایک نئے وائرس کے پھیلنے…
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن…
ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی نگران اور منتخب حکومتوں کے فیصلوں…
بلاول بھٹو اور "عینک والا جن" کے درمیان ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے، جس کا انکشاف اداکار حسیب پاشا…