ٹک ٹاکر گلوکار چاہت فتح علی خان نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں اور اب انہوں نے الیکشن کیلئے اپنے انتخابی نشان اور منشور کا اعلان کردیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میرا انتخابی نشان باجا ہوگا کیونکہ جب جیت ہوگی تو باجا ہی بجے گا۔ اس کے ساتھ ہی چاہت فتح علی خان نے اپنے منشور کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں جیت کر حلقے کا سیورج سسٹم ٹھیک کرواؤں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ لوکل باڈی انتخابات دوبارہ ہونے چاہیے۔
خیال رہے کہ ملک میں الیکشن کا موسم ہے اور ملک میں انتخابات کی گہما گہمی ہے اور ہمارے سب کے ہردلزیزی ٹک ٹاکر چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ خود کو گلوکار کہلاوانے والے ٹک ٹاکر چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے حلقے کی عوام سے کہا ہے کہ چاہتا ہوں میں اپنے لوگوں میں رہ کر ان کی خدمت کروں۔