Categories: انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ سنی لیون امداد لیتے پکڑی گئیں؟

معروف اداکارہ سنی لیون کے حالات خراب؟ سرکاری سکیم سے امداد لینے لگیں؟

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری امدادی اسکیم کے تحت سنی لیون کے نام پر ماہانہ 1000 روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ امداد مشہور اداکارہ کے نام پر کسی دھوکے باز نے حاصل کی، اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اسکیم کے سرکاری کھاتے میں اداکارہ کے شوہر کا نام جونی سنس درج پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چھتیس گڑھ میں ایک مبینہ جعل ساز نے سنی لیون کے نام پر آن لائن اکاؤنٹ بنا کر حکومت کی ’’مہاتری وندن یوجنا‘‘ کے تحت امدادی رقم وصول کی۔ یہ اسکیم شادی شدہ خواتین کو ماہانہ مدد فراہم کرتی ہے۔
ریکارڈ میں درخواست دہندہ کا نام سنی لیون اور اس کے شوہر کا نام جونی سنس دکھایا گیا۔ یہ درخواست بستر ضلع کے تلور سیکٹر میں آنگن واڑی کے ذریعے بھیجی گئی اور سپروائزر کے تصدیقی دستخط بھی اس فائل کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ دھوکے باز نے مارچ سے دسمبر تک مسلسل دس مہینے یہ رقم وصول کی۔
بستر کے کلکٹر حارث ایس نے کہا کہ یہ معاملہ زیرِ تفتیش ہے۔ ادھر ایک سینئر پولیس اہلکار نے بیان دیا کہ اگر انتظامیہ سے شکایت موصول ہوئی، تو متعلقہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

News Tv

Recent Posts

میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی

میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی پشاور: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ…

37 منٹ ago

2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ

2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ اسلام آباد: 2024 میں وفاقی حکومت کے…

48 منٹ ago

190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایاجائے گا اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور…

55 منٹ ago

امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار

امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار بھارت میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو…

58 منٹ ago

بلڈ پریشر کے مریض یہ دوائی ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر بالکل استعمال نہ کریں

بلڈ پریشر کے مریض یہ دوائی ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر بالکل استعمال نہ کریں لاہور:بلڈ پریشر کی دوائیاں استعمال کرنے…

1 گھنٹہ ago

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پر پیش رفت کا امکان

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پر پیش رفت کا امکان لاہور: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں…

1 گھنٹہ ago