پاکستان کے مشہور کرکٹر شعیب اختر، جنہیں "راولپنڈی ایکسپریس” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے کرکٹ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی کو کامیابیوں سے بھرپور رکھا۔
شعیب اختر نے 1997 سے 2011 تک کرکٹ کھیلی اور دنیا کی سب سے تیز گیند کرانے کا ریکارڈ بنایا جو آج بھی ان کے نام ہے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 400 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، جن میں ٹیسٹ میچوں میں 178 اور ون ڈے میچوں میں 163 وکٹیں شامل ہیں۔
کرکٹ چھوڑنے کے بعد شعیب اختر نے کمنٹری شروع کی، اپنی زندگی پر کتاب لکھی اور ٹی وی شوز کے میزبان بنے۔ ان کے بے باک تبصرے اور تجزیے انہیں مداحوں میں مزید مقبول بناتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق، شعیب اختر کی دولت 15 ملین ڈالر کے قریب ہے۔ انہوں نے کرکٹ، رئیل اسٹیٹ، اور براڈکاسٹنگ سے یہ دولت کمائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ مختلف کاروباروں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور کچھ ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں، لیکن ان دعوؤں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
شعیب اختر اسلام آباد میں ایک شاندار گھر کے مالک ہیں، جہاں جدید سہولیات اور خوبصورت باغیچہ موجود ہے۔ انہوں نے 2014 میں رباب خان سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں، محمد میکائیل علی اور مجدد۔
شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فٹنس کو برقرار رکھا، اور ان کے تیز تجزیے انہیں میڈیا میں مزید مشہور بناتے ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے ارب پتی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
حکومت نے ملک بھر میں عام تعطل کر اعلان کر دیا اسلام آباد: یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع…
حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پیش کر دئیے اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے…
9 مئی واقعات پر فوجی عدالتوں سے سزائوں پر یورپی یونین کا اظہارتشویش برسلز:یورپی یونین نے پاکستان میں 9 مئی…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی سے ملتان منتقل کراچی:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی…
ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی ممبئی:بھارت کے مشہور گلوکار یو یو…
پالتو بلی بن گئی ’سوکن‘، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کر دیا بھارت:بھارت کی ایک خاتون نے اپنے شوہر…