ندایاسر نے کن شرائط کے ساتھ اپنے شوہر کی 3 شادیوں کی اجازت دی ؟
کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر، اداکار یاسر نواز کو مزید 3 شادیاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ندا اور یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامہ "بسمل” اور دوسری شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں یاسر نے اپنی اہلیہ سے کہا: "اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں کیونکہ میرا پیٹ کم ہوگیا ہے، اب میں فٹ ہوگیا ہوں۔” اس پر ندا یاسر نے جواب دیتے ہوئے اپنے شوہر کو صرف ایک نہیں بلکہ تین مزید شادیاں کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: "کس نے کہا کہ فٹ ہو جاؤ تو دلہن ملے گی؟ آپ موٹے ہی کیوں نہ ہوں، تین اور شادیاں کر لو، لیکن جب آپ کروڑ پتی بن جاؤ یا امبانی جیسے بلینئر بن جاؤ، تب تین شادیاں کرنا۔”
ندا اور یاسر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تبصرے کا باعث بن گئی، اور کئی صارفین نے ان کی باتوں پر تنقید بھی کی ہے۔