Categories: انٹرٹینمنٹ

اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد کیا ہوا تھا؟ کرن اشفاق نے انکشاف کر دیا

معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے جس کے بعد انہوں نے خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کر کے بڑے انکشافات کردیے ہیں۔

کرن اشفاق نے بتایا ہے کہ عمران اشرف سے ان کی طلاق میں طلاق کے بعد، ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ عدت نہیں کی تو میں یہاں بتاتی چلوں کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی، عمران اشرف نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، پھر ہم دونوں نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر ہماری طلاق کا اعلان کیا تھا۔

کرن اشفاق نے کہا کہ میری اور عمران اشرف کی ازدواجی زندگی بہت خراب تھی جس کی وجہ سے طلاق ہوئی۔ طلاق کے بعد مجھے دماغی دورے پڑنے لگے تھے۔ میرے والدین شدید پریشان تھے۔ پہلے سوچا تھا کہ بیٹا جب تک 10 برس کا نہیں ہو جاتا تب تک دوسری شادی نہٰں کروں گی لیکن ایک روز اپنے والد کو تہجد میں روتے دیکھا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور شادی کیلئے ہاں کردی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago