اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی تصدیق ہوگئی۔ اداکارہ ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ آج کل انڈسٹری میضں شادی کی عمر سال ڈیڑھ سال رہ گئی ہے اور اکثر شادیاں ٹوٹ جاتی ہیں جس پر انہیں افسوس ہے۔
ریشم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجل علی سے مجھے بہت پیار ہے اور جس اسکی شادی ٹوٹی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق نے مجھے افسردہ کردیا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کی طلاق پر بھی انہیں بہت افسوس ہوا تھا۔
داکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی 7 سے 8 شادیاں ٹوٹیں جن کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کیونکہ میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ شوبز میں یا اس سے باہر جو شادیاں ختم ہوئیں ان کا مجھے بہت دکھ ہے، وہ ٹوٹنی نہیں چاہیے تھیں۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی 2020 میں رشتہ ازدواج میں مسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کو شوبز انڈسٹری میں بے حد پسند کیا جاتا تھا لیکن اب دونوں اداکاروں نے اپنی زندگی کے راستے جدا کر لیے ہیں۔