دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔ سال 2022 میں عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، کرن اشفاق نے 4 دسمبر 2023 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی ہے۔
کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر پر شوبز شخصیات اور فینز کی جانب سے مبارکباد دی گئی البتہ کچھ صارفین نے دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایک صارف نے انکی پوسٹ پر پوچھا کہ “عمران اشرف زیادہ پیارے تھے، آپ نے اُنہیں کیوں چھوڑا؟” اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق نے کہا کہ “میں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے مجھے چھوڑا تھا اور اللہ نے مجھے بہترین انسان سے نوازا ہے”۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کرن اچفاق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اَپ سے نہیں سنبھلتے جتنی جلدی آپ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس بات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کرن نے کہا کہ “آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین میری وجہ سے پریشان رہتے تھے، مجھے تنہا دیکھ کر روتے تھے؟ یہ ٹھیک تھا کہ میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟”
ایک اور صارف کے سوال پر کرن نے بتایا انکی یہ شادی مکمل پر اریجنڈ ہے اور محبت کی شادی نہیں ہے۔