زندگی کے سب سے بڑے ’’غم‘‘کا ذکر کرتے ہوئے ماریہ بی رو پڑیں

زندگی کے سب سے بڑے ’’غم‘‘کا ذکر کرتے ہوئے ماریہ بی رو پڑیں

لاہور:پاکستان کی معروف اور کامیاب فیشن ڈیزائنر ماریا بی خوبصورت ملبوسات کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں جوکہ اپنی مضبوط رائے سماجی، بین الاقوامی اور فیمینزم کے موضوعات پر کھل کر بات کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ماریا بی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بہت مشکلات سے گزریں ہیں اپنے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماریہ بی نے اپنے بچوں کو کھونے کے دکھ کا ذکر کیا۔
ماریا بی نے بتایا کہ انہیں زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سے سب سے بڑا غم اپنے دو بچوں کو کھونے کا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جب میرا ایک بچہ مجھ سے جدا ہوا تو مجھے بہت بڑا دھچکا لگا۔ بچے کی جدائی ایک نہایت تکلیف دہ وقت ہوتا ہے، میں بات چیت کرنے سے قاصر تھی اور کچھ سن نہیں پا رہی تھی۔ اس صدمے کے بعد، اذان کی آواز پہلی تھی جو میں نے سنی اور میں ہوش میں آئی تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر اللہ کا ساتھ ہو تو انسان ہر مشکل کا سامنا کر سکتا ہے۔‘
ماریہ اپنے بچوں سے جدا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ڈیزائنر کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماریہ بی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

News Tv

Recent Posts

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…

10 گھنٹے ago

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…

11 گھنٹے ago

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…

11 گھنٹے ago

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…

12 گھنٹے ago

پاکستان میں 2024 کی سرچ لسٹ، کن شخصیات نے عوام کو متوجہ کیا؟

سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…

12 گھنٹے ago

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…

12 گھنٹے ago