معروف ٹی وی اینکر اور ہوسٹ عروسہ خان نے سینئر صحافی اور سرعام پروگرام کے اینکر سید اقرار الحسن کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی ہے، عروسہ خان کی تصدیق کے بعد معروف پاکستانی اینکر اور میزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں سے اقرار الحسن اور عروسہ خان کی شادی کی باتیں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں، تاہم اس بارے اقرار الحسن اور عروسہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی، حال ہی میں عروسہ خان نے واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ اقرار الحسن کی فیملی کے ساتھ موجود تھیں۔
عروسہ خان کا تعلق اوکاڑہ کے دیہی علاقے سے ہے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے میڈیا میں انٹری کہ تھی اور بطور اینکر کام کر رہی تھی البتہ چند ہفتے قبل انہوں نے ٹی وی چینل کو خیرباد کہہ کر اقرار الحسن کے ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس کو بطور سی ای او جائن کیا ہے۔
عروسہ خان نے انسٹاگرام کے سوال و جواب کے سیکشن میں فینز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کی ہے۔
عروسہ خان اور اقرار الحسن کی پہلی بیوی آپس میں اچھی دوست ہیں جبکہ اقرار کی دوسری بیوی فرح اقرار نے کچھ عرصہ قبل انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اقرار کے پاس تیسری اور چوتھی شادی کی گنجائش موجود ہے، انہیں اسلام اسکا حق دیتا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…