اداکار حسن مراد نے بیرسٹر حمدون اور بیرسٹر علی شیر پاشا کو لیگل ٹیم مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار اور یوٹیوبر حسن مراد کے ساتھ چند روز قبل فراڈ ہوگیا۔ حسن مراد کا یوٹیوب مینیج کرنے والے شخص نے اداکار کے یوٹیوب چینل پر قبضہ کرلیا اور اداکار کو انکے یوٹیوب چینل کی رسائی دینے انکار کردیا۔
حسن مراد کے یوٹیوب چینل پر 97 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں فینز انکی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ یوٹیوب چینل کے معاملے میں فراڈ پر حسن مراد نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کیلئے پاکستان کے نامور وکلاء بیرسٹر حمدون اور بیرسٹر علی شیر پاشا کو اپنی لیگل ٹیم مقرر کیا ہے۔
بیرسٹر حمدون اور بیرسٹر علی شیر پاشا حسن مراد کے ساتھ ہونے والے فراڈ میں انکی قانونی معاونت کریں گے۔ حسن مراد نے اپنی لیگل ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بہترین وکلاء کی معاوت کی بدولت وہ قانونی طریقے سے اپنے یوٹیوب چینل کی رسائی واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
بیرسٹر حمدون اور بیرسٹر علی شیر پاشا نے بھی اداکار حسن مراد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور انہیں ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔ بیرسٹر حمدون اور بیرسٹر علی شیر پاشا کا کہنا ہے کہ اداکار اور آرٹسٹ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، وہ انتھک محنت سے عوام کیلئے کونٹینٹ بناتے ہیں جس سے عوام محظوظ ہوتی ہے۔ ان کی سالوں کی کمائی اور محنت کو ایسے چھین لینے کا کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…