بھارتی دلہن کی مہندی کے موقع پر نامناسب لباس پہنے تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن کو بنارسی بکنی پہنے دیکھتے جا سکتا ہے۔تصویر سے واضح ہے کہ یہ مہندی کی تقریب ہے۔تصویر میں دلہے کو دلہن کے ہمراہ شیروانی زیب تن کیے بھِی دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کا تعلق بھارت کے شہر لکھنٔو سے ہے۔جس نے مہندی کے موقع پر بنارسی رنگ کی ساڑھی پہنی۔
تاہم حقیقت اس سے بالکل مختلف نکلی۔جب تصویر سے متعلق تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر دراصل آرٹی فیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی جس کا حقیقت سے کوئِی تعلق نہیں۔بتایا گیا کہ تصویر جاری کرنے کا مقصد دراصل دیسی کلچر کے آرٹ ورک کو اے آئی کی مدد سے اجاگر کرنا تھا۔تصویر شئیر کرنے والے صارف نے کہا کہ لوگ ہماری اے آئی تخلیق کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔