وسیم بادامی کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکر نے ایک خاتون کی تصاویر شئیر کر کے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم بادامی نے عورت سے شادی کر رکھی ہے اور انکا ایک بچہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کا ٹویٹر کاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ ہیکر نے سب سے پہلے ٹویٹ کیا اور کہا ایک سچ بول کر اکاؤنت واپس کردوں گا، وعدہ بادامی۔
اس کے بعد ہیکر نے سوالیہ ٹویٹ کیا کہ "میری بیوی اقراء کون ہے؟”۔ اور ساتھ ہی اگلی ٹویٹ میں ہیکر نے وسیم بادامی اور ایک خاتون کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ "میں نے ایک خراب کردار کی لڑکی کو سہارا دیا ہے”۔
اس کے بعد ہیکر نے مزید ٹویٹس بھی کیں۔ ہیکر نے بھگوڑے یوٹیوبر اور مفرور ملزم عادل راجہ کا حوالہ دے کر مزید تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ "مائرہ اور اقراء، عادل راجہ سچا ہے”۔ ہیکر نے ویڈیو ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس کے بعد ہیکر نے مبینہ اقراء نے خاتون کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ” شادی اور بچہ کبھی نہیں چھپتا۔ اقراء کا تو دو سال پہلے ہی علاج کردیا تھا”۔
ابھی تک وسیم بادامی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔