Categories: انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور کوبرو اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بندھن میں بندھ گئین۔ مدیحہ امام نے بھارتی پروڈیوسر موجی بسر کے ساتھ شادی کرلی۔ مدیحہ امام اور موجی بسر کے ولیمہ کی تقریب بھارت میں ہوئی۔ بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں نئے جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا۔

تقریب کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔ مدیحہ امام  نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہن رکھی تھی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی۔ واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں برس خاموشی کے ساتھ دبئی میں شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی۔ تاہم اب یہ بات واضع ہوگئی ہے مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ بھارتی زرائع کے مطابق موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں  نے بالی وڈ فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago