پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور کوبرو اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بندھن میں بندھ گئین۔ مدیحہ امام نے بھارتی پروڈیوسر موجی بسر کے ساتھ شادی کرلی۔ مدیحہ امام اور موجی بسر کے ولیمہ کی تقریب بھارت میں ہوئی۔ بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں نئے جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا۔
تقریب کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔ مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہن رکھی تھی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔
ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی۔ واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں برس خاموشی کے ساتھ دبئی میں شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی۔ تاہم اب یہ بات واضع ہوگئی ہے مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ بھارتی زرائع کے مطابق موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے بالی وڈ فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔