معروف دیہاتی ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی شادی کے وقت شوہر سے طلب کی جانے والی حق مہر کی رقم کی حقیقت سامنےآگئی۔ رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کرلی تھی۔ اُنہوں نے اپنی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی گئی۔
ٹک ٹاکر کے چینل پر اپلوڈ نکاح کی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کےعوض دل محمد سے نکاح کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی، ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔
دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔