ایک اور معروف اداکارہ نے عمران خان پر اپنی کتاب میں سنگین اور شرمناک الزام لگا دیئے ہیں۔ ماضی کی معروف اور خوبرو اداکارہ حاجرہ خان نے کہا ہے کہ عمران خا ن نے میرا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا۔ یوٹیوبر زنیرا ماہم نے اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب اور ان کے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کی گئی گفتگو کا حوالہ دیتا دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ حاجرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب عمران خان کو ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا گیا۔ انہوں نے عمران خان کیلئے دجال کا لفظ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ حاجرہ خان کی کتاب "جہاں افیم اگتی ہے” 2014 میں امریکا میں شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب انگریزی میں شائع کی گئی اور ایمزون پر بیچی گئی لیکن حاجرہ خان کے مطابق ایموزن کی گائیڈ لائنز کی وجہ سے بہت سی باتیں اس کتاب میں سے نکال دی گئی تھیںلیکن اب وہ یہ کتاب پورے متن کے ساتھ پاکستان میں شائع کریں گی۔
اداکارہ حاجرہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں 2009 میں ڈیبیو کیا۔ پوڈ کاسٹ اور کتاب میں بتایا گیا ہے کہ حاجرہ خان کا تعلق ایک کنزرویٹو فیملی سے تھا، لیکن پڑھی لکھی ہونے کی وجہ سے فیملی کو ایکٹنگ پر راضی کر لیا۔ جب حاجرہ انڈسٹری میں آئی تو وہ بہت ہی جوان اور خوبصورت لڑکی تھی اور تبھی عمران خان نے ان کا غلط استعمال کیا اور دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نشے کے عادی تو ویسے ہی ہیں۔
حاجرہ خان نے کہا کہ 2024 میں جب کتاب شائع ہوئی اس وقت میں بہت ڈری بھی ہوئی تھی، مجھے اپنے والد کا بھی ڈر تھا، اس وقت وہ زندہ تھے، اگر انہیں پتا لگتا کہ میں اس طرح کی سیاہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے گھر والوں نے میرا جینا محال کر دینا تھا، اب میرے والد دنیا میں نہیں رہے تو میں نے فیصلہ کیا ہے جس طرح میں نے وہ کتاب حقیقت میں لکھی تھی ویسے ہی شائع کروں گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…