Categories: انٹرٹینمنٹ

"اسپائیڈرمین : نو وے ہوم” کا ٹریلر وائرل ہوگیا ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انٹرنیشنل(ویب ڈیسک) مارول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئی آنے والی فلم “اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور ایڈونچر فلم کرسمس سے چند روز قبل 17 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

"اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” مارول سنیماٹک یونیورس فیز 4 کی چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے بلیک ویڈو ، شانگ چی دی لیجنڈز آف دی ٹین رِنگز اور ایٹرنلز ریلیز ہوچکی ہیں۔

ٹریلر میں پچھلی اسپائیڈرمین فلموں کے بہت سے ولن دکھائے گئے ہیں جو سلور اسکرین پرواپس لوٹ رہے ہیں جیسے کہ نارمن اوسبورن – جسے گرین گوبلن بھی کہا جاتا ہے – اور ڈاکٹر اوٹو اوکٹویس عرف ڈاکٹر آکٹوپس۔

ٹام ہالینڈ اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے کے لیے واپس آئیں گے جب کہ زینڈیا اور بینیڈکٹ کمبربیچ بالترتیب میری جین واٹسن اور ڈاکٹر اسٹرینج کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ولیم ڈیفو اور الفریڈ مولینا بالترتیب ولن نارمن اوسبورن اور اوٹو اوکٹویس کا کردار ادا کریں گے۔ جبکہ مے پارکر کا کردار ماریسا ٹومی نبھائیں گی۔

فلم کے باکس آفس پر سخت مقابلے کی توقع ہے کیونکہ میٹرکس فرنچائز کی چوتھی فلم "دی میٹرکس ریسریکشنز”بھی 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

14 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

15 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago