Categories: انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد سڑک حادثے میں ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہندوستان ٹائمز کے مطابق، منگل کی صبح بہار میں آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے کم از کم پانچ افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ 333 پران کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بدقسمت خاندان ہریانہ کے پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد پٹنہ سے واپس آرہا تھا جو آنجہانی ایس ایس آر کے بہنوئی ہیں۔

لکھی سرائے ضلع کے سپرنٹنڈنٹ سشیل کمار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک ٹرک اور ایک ایس یو وی کے درمیان زبردست تصادم تھا جس میں دس افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ایس یو وی کے ڈرائیور سمیت چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے”۔

زخمی ہونے والوں میں سے دو کو پٹنہ کے ایک صحت مرکز میں لے جایا گیا ہے، جب کہ دو کو لکھی سرائے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلاک شدگان کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے لکھی سرائے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

14 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

15 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago