Categories: انٹرٹینمنٹ

متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کر دی

معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ حال ہی میں متھیرا سے منسوب کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تھیں، جس پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

متھیرا نے اپنی ایکس پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ:

"لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی چیزیں شامل کر رہے ہیں، شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ان ویڈیوز میں جو دکھایا جا رہا ہے، وہ اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) سے تخلیق کی گئی ہیں اور ان ویڈیوز میں حقیقتاً وہ نہیں ہیں۔ متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ:

"یہ ویڈیوز AI سے تیار کی گئی ہیں، اور ان ویڈیوز میں موجود میرے جسم اور انگلیوں پر جو ٹیٹو ہیں وہ میرے نہیں ہیں۔”

متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، جنہوں نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔ یہ جعلی ویڈیوز ان کی اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا:

"سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے کبھی بھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی، براہ کرم میری اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرکے اور مجھے اس طرح پیش کرنے کی کوشش نہ کریں جو میں نہیں ہوں۔”

MYK News

Recent Posts

لاہور:اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور پولیس نے اغوا برائے تاوان کے ایک کیس میں ملوث تین پولیس اہلکاروں اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار…

19 منٹ ago

یوٹیوب نے پیسہ کمانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

یوٹیوب نے اپنے کریٹیرز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس…

2 گھنٹے ago

حکومت پاکستان نے بھارتی کرکٹ فینز کو ویزے دینے کی تیاری مکمل کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، اور…

3 گھنٹے ago

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سےذیلی کمیٹی قائم کر دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو…

3 گھنٹے ago

پاکستان میں VPN کا غیر قانونی استعمال۔ حکومت کا بڑاقدم

وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی اینز کے خلاف…

4 گھنٹے ago

سندھ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں شاہ بندر بلاک کے علاقے میں واقع پتیجی…

4 گھنٹے ago