پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر جیلانی باغ لاہور میں جاری ثقافتی میلہ لہور لہور اے کو 19 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں جاری ایک بیان کے مطابق جیلانی باغ میں جاری میلہ کی مدت 12 نومبر تک تھی جسے شہریوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے بڑھایا گیا ہے۔میلہ میں آنے والے شہریوں کو مختلف فوڈ سٹالز، ملبوسات، ہیندی کرافٹس سمیت تمام ثقافتوں کو روشناس کرانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس حوالیسے ترجمان پی ایچ اے لاہور نے بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ ہفتے میں شہری لاکھوں کی تعداد میں ثقافتی میلہ دیکھنے جیلانی باغ آئے تھے۔ شہریوں کی ثقافتی میلہ میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ اتوار تک میلہ کی مدت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ شہری صبح 11 سے رات 11 بجے تک جیلانی پارک میں 19 نومبر تک ثقافتی میلے کی رونقیں دیکھ سکیں گے۔