معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے شکوہ کیا ہے کہ بیماری کے دوران شاگردوں سمیت کسی نے حال تک نہ پوچھا۔ ساحر علی بگا نے حال ہی نجی ٹی وی چنیل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب انہیں ایک طبی پیچیدگی لاحق ہوئی تو ان کے ساتھ کام کرنے والے گلوکاروں اور موسیقاروں سمیت ان کے شاگردوں میں سے کسی نے بھی ان کا حال تک نہ پوچھا۔
ساحر علی بگا نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں کسی کی ایک فون کال بھی بڑا سہارا بنتی ہے اور احساس ہوتا ہے کہ مصیبت کے وقت کوئی ساتھ کھڑا ہے لیکن کسی نے فون کال تک نہ کی۔ ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے بہت سارے گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ مل کر کام کیا لیکن انہیں کسی کے ساتھ کام کرکے مزہ نہیں آیا، عین ممکن ہے کہ باقی سب کو ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا ہوگا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…