Categories: انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب، قطر، کویت میں ہالی ووڈ فلم ‘ اٹرنلز’ پر پابندی عائد

ریاض(ویب ڈیسک) متعدد بین الاقوامی نیوز ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق مارول کی تازہ ترین ریلیز ‘ ایٹرنلز’ سعودی عرب، کویت اور قطر میں نہیں دکھائی جائے گی۔

فلم 11نومبر کو خلیجی ریاستوں میں اسکرین پر آنے کے لیے تیار تھی، لیکن ڈزنی کی جانب سے مجوزہ ترامیم کرنے سے انکار کرنے کے بعد اسے ویب سائٹس سے ہٹا دیا گیا۔

تنازعہ مارول سنیماٹک یونیورس کے ہم جنس جوڑے فاسٹوس (برائن ٹائری ہنری) اور اس کی آن اسکرین شریک حیات بین (ہاز سلیمان) کے کرداروں کی وجہ سے ہے۔ مبینہ طور پر ڈزنی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ان دونوں کرداروں پر مشتمل ایک خاص سین کوفلم سے ہٹائے۔

تاہم، ‘اٹرنلز’ اب بھی ان فلموں میں شامل ہے جو متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

ایٹرنلز کو چلو ژاؤ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، رچرڈ میڈن، جیما چن، لیا میک ہگ، کٹ ہارنگٹن، ڈان لی، اور دیگرسٹارزکاسٹ میں شامل ہیں۔

انجلینا نے ریمارکس دیئے کہ وہ ان ممالک کےناظرین کے لیے "اداس” ہیں جہاں فلم پر پابندی عائد ہے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ مناظر کو ایڈٹ کرنے سے انکار کرنے پر انہیں مارول پر فخر ہے۔

ایٹرنلز کے ستارے کمیل ننجیانی بھی ہیں جو مارول سنیماٹک یونیورس میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔

فلم کا ورلڈ پریمیئر 18 اکتوبر کو لاس اینجلس میں ہوا اور 5 نومبر کو اسے ریلیز کیا گیا۔

اگست میں، اکشے کمار کی جاسوسی تھرلر فلم بیل باٹم پربھی سعودی عرب، کویت اور قطر میں "نمائش کے لیے موزوں نہیں” مواد کی وجہ سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ یہ فلم اندرا گاندھی کے وزیر اعظم کے دور میں 1980 کی دہائی میں انڈین ایئر لائنز کی پروازوں کے ہائی جیکنگ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

اعتراض یہ تھا کہ فلم میں اکشے کے کردار بیل باٹم (ایک ہندوستانی ایجنٹ) کو پوری واقعے کے ہیرو کے طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع کو ہندوستانی حکام نے اندھیرے میں رکھا تھا۔ حکام مبینہ طور پر "حقائق کو مسخ کرنے” سے ناراض تھے۔

بیل باٹم میں لارا دتہ نے اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا اور اکشے کے مد مقابل وانی کپور کو دکھایا گیا۔

MYK News Tv

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

7 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

9 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago