Categories: انٹرٹینمنٹ

الحمراء نے فیسٹیول لہور لہور اے میں شامل ادبی نشستوں کا شیڈول جا ری کر دیا

لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے فیسٹیول لہور لہور اے میں شامل ادبی نشستوں کا شیڈول جا ری کر دیا ہے۔ ادبی نشستوں کے مختلف موضوعات پر نامور دانشور افتخار عار ف، عدیلہ سلیمان، ریشم سید، نضرہ شہباز خان، اسامہ صدیق، نیئرعلی دادا و دیگر سپیکر اظہار خیال کریں گے۔

پروگرام کے مطابق پہلی ادبی نشست بعنوان”لاہور کی ادبی وثقافتی دُنیا“کا انعقاد مورخہ  10نومبر 2023بروز جمعہ سہ پہر  3بجے الحمراء ادبی بیٹھک میں ہوگا۔ پروفیسر نیشنل کالج آف آرٹس ِ فریدہ بتول مشہور و معروف ناول نگار،ڈرامہ نویس اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اصغر ندیم سید سے لاہور کی ادبی وثقافتی دُنیا کے موضوع پر گفتگو کریں گی۔

دوسری نشست میں نامور ایکٹر عدیل ہاشمی ٗ ماہر موسیقی، ایکٹر، کمپوزرو میوزک پروڈیوسر ارشد محمود سے فاروق قیصر کی لاجواب شاعری و طنز کے موضوع کو زیر بحث لائیں گے۔ پہلے دن کی تیسری او رآخری نشست میں نامور کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے پرستار علی ترین نامور رائٹرپروفیسر لمز یونیورسٹی علی خان سے پاکستانی قوم کی شناخت اور سیاست میں کرکٹ کے اہم موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسی طرح ”اُردو ز بان کی باریکیاں“، ”فن ہر ایک کی جنت نہیں ہے“، ”پنجابی شاعری و گیت“، ”پنجاب میں سکھ آرٹ کا عکس“، ”غروبِ شہر کا وقت“، ”روحانی اقدار فن ِ تعمیر میں“ جیسے شاندار موضوعات پر نشستیں ہونگی۔

نامور ماہر تعلیم شیبا عالم،لکھاری و مترجم ناصر عباس نیر،آرٹسٹ قدوس مرزا، پروفیسر پنجاب یونیورسٹی عاصمہ قادری، ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان،پروفیسر لمز یونیورسٹی فیصل باری اور آرکٹکیٹ و کیوریٹر حیدر ایم ابراہیم مختلف سیشنز کو مارڈیٹ کریں گے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago