نئی دہلی(ویب ڈیسک) کنگنا رناوت اور عدنان سمیع کو پیر کو دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ہندوستانی صدررام ناتھ کووند نے ہندوستان کے اعلیٰ سول ایورڈ پدم شری سے نوازا گیا ہے۔
پیر کی تقریب میں کرن جوہر، ایکتا کپور، اور آنجہانی ہندوستانی گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم جیسے پروڈیوسروں کو بھی پرفارمنگ آرٹس میں ان کی شراکت کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کنگنا رناوت نے روایتی گولڈن ساڑھی پہنے اپنا ایوارڈ وصول کیا، جب کہ عدنان سمیع خان نے بھاری کڑھائی والی سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اس اعزاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے،کنگنا رناوت نے کہا تھا، "میں نے اپنا سفر ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے شروع کیا تھا… مجھ جیسی لڑکی کے لیے ان کے ساتھ پدم شری حاصل کرنا (جوہر، کپور، سمیع) فخر کی بات ہے۔ "
پدم شری بھارت رتن اور پدم وبھوشن کے بعد بھارت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…