Categories: انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر میرے بھائیوں جیسا ہے، آئمہ بیگ

پاکستانی سٹار گلوکارہ سے متعلق کچھ عرصہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ انکا عاصم اظہر کے ساتھ ریلیشن تھا اور اب انکا بریک اپ ہو گیا ہے۔ اس وقت عاصم اظہر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ترینڈ بھی چلتا رہا جبکہ کئی لوگوں نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم اس وقت نہ تو عاصم اظہر نے کوئی بیان دیا اور نہ ہی آئمہ بیگ کی جانب سے کوئی وضاحت کی گئی تاہم اب آئمہ بیگ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ  نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں فینز  نے گلوکارہ سے ان کی آنے والی البم سمیت کئی چیزوں کے ھوالے سے دلچسپ سوالات پوچھے جن کا گلوکارہ نے جواب دیا۔ ایک فین  نے آئمہ بیگ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟ فین کے اس سوال پر گلوکارہ نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عاصم اظہر تو میرے بھائیوں جیسا ہے۔ ایک دوسرے فین  نے گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر سے متعلق رائے جاننی چاہی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دے دیا۔

ایک فین نے ان سے پوچھا کہ آپکا کرش کون ہے تو آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ سجل علی پر مجھے کرش ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

14 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

16 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago